فیصل آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وسابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حسینیت حق اور یذیدیت باطل کا نام ہے۔حسینیت اوریزیدیت کی جنگ آج بھی جاری ہے۔فاسق و فاجر حکمرانوں کی مزاحمت کرنا درس کربلا ہے۔ حسینیت کاپرچم تا قیامت سربلند رہے گا۔ اہل حق حسینی جذبے سے سرشار ہو کر ہر دور کی یزیدی قوتوں کی مزاحمت جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ میں جاری مجالس عزاء کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد منتظمین کے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے جرات و استقامت اور حریت و عزیمت کا استعارہ ہے۔ شہدائے کربلا کی لازوال قربانیاں تاریخ اسلام کا روشن باب ہے۔جب اسلام پرآمریت اورملوکیت نے قبضہ جمانے کی کوشش کی تو نواسہ رسولؑ اپنی مختصر سی جماعت کے ساتھ میدان میں نکل آئے اور ایسا معرکہ انجام دیا کربلا آمریت جبر اور بربریت کے خلاف جدوجہد کا استعارہ بن گئے۔ حضرت امام حسین علیہ السلام نے اپنا سب کچھ لٹا کر دین محمدی کو ہمیشہ کے لئے بچا لیا۔ آج امریت مسلمہ پھر مشکلات میں گرفتار ہے اور آج پھر اسی جذبہ حسینی کی ضرورت ہے۔
Load/Hide Comments



