وفاقی وزیر ریلوے کی زیر صدارت ہیڈکوارٹرز میں اجلاس

کوئٹہ(آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کی جانب سے متاثرین کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ مستقبل میں سیلابی ریلوں سے بچاو کیلئے پلان مرتب کیاجائے۔گزشتہ روز وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ریلوے ہیڈکوارٹرزمیں اجلاس منعقد ہوا جس میں بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راشن اور طبی امداد کی فراہمی پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں بلوچستان میں سیلابی صورتحال سے متاثرہ علاقوں میں راشن اور طبی امداد کی فراہمی کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر ریلوے نے ریلوے کی جانب سے متاثرین کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ مستقبل میں سیلابی ریلوں سے بچاو کیلئے پلان مرتب کیاجائے۔انہوں نے پرانی ریلوے کوچز کو جلداز جلد قابل استعمال بنانے کی ہدایت بھی کی۔