پاکستان کی غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان نے غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل پر زور دے کہ وہ طاقت کے بے دریغ استعمال اور فلسطینی عوام کے انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزیوں کو فوری طور پر بند کرے۔