لاہور میں حالیہ بارشوں کے باعث ڈینگی کی شدت میں مزید اضافہ

لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں حالیہ بارشوں کے باعث ڈینگی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ جس کے نتیجے میں گزشتہ روز ڈینگی بخار میں مبتلا مزید 6 مریض سامنے آگئے ہیں جن میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران 1310 مقامات پر ڈینگی لاروا پایا گیا جسے ان ٹیموں نے تلف کردیا۔