عمران خان کو نااہل اور تحریک انصاف پر پابندیاں لگانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،پرویز خٹک

نوشہرہ (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواکے صدرپرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان کو نااہل اور تحریک انصاف پر پابندیاں لگانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔فارن فنڈنگ میں عمران خان کے ہاتھ صاف ہیں۔فوری عام انتخابات ہی ملک کے تمام مسائل کا حل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نظام پور کے علاقے مروبہ کلے میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کرپشن کرکے ملک کاخزانہ اور وسائل لوٹنے والوں کی ناپاک سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگئی۔ ملک کی تباہی اور بدحالی کی زمہ دار زرداری،نوازاور مولانا فضل الرحمن ہیں۔فضل الرحمن نے اسلام کا نام لیکرہمیشہ تحت آسلام اباد کی خواہش کی۔پنجاب میں ان چوروں کے ٹولے کو چاروں شانے چت کر دیا۔ اب ضمنی الیکشن میں بھی ہرائیں گے۔نظام پور خوڑہ کے عوام اج مجھ سے عہد کرے کہ وہ ائندہ ان لوگوں کو ووٹ نہیں دیں جن ڈاکووں نے ووٹ لیکر ان کی ترقی اور خوسحالی کاراستہ روکا۔پرویزخٹک نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا میں خیبر پخون خواہ میں وزیراعلی بنا اور ترقی کا سفر عوام تک منتقل کیاخوڑہ نظام پور میں پہلے مرحلے میں سڑکوں کا جال وسیع کیا اج اٹک سے نظام پور کوہاٹ باونڈری تک کارپیٹیڈ سڑکیں بنائی، سوئی گیس خوڑہ کے تمام علاقوں میں پائپ لائن بچھائیں.اور کنکشن بھی لگ جائیں گے خوڑہ کی ترقی کا سفر اب تک مکمل ہو چکا ہوتا.