وزیراعظم کی غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید مذمت

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے جس میں پانچ سالہ بچی سمیت 10 افراد شہید ہو گئے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں اس واقعے کو اسرائیل کی دہشت گردی کی تازہ ترین کارروائی قرار دیا۔شہباز شریف نے کہا کہ اگر سزا کے خوف سے بالاتر ہو کر ظلم کرنے والے کا کوئی وجود ہے تو وہ اسرائیل ہے جو نتائج کی پرواہ کئے بغیر فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر وحشیانہ بمباری سے فلسطینی کمانڈر اور 5 سال کی بچی سمیت 10 فلسطینی شہید اور 75 زخمی ہو گئے۔اسرائیلی وزیراعظم یائر لیپڈ نے کہا کہ حملے میں اسلامک جہاد کے کمانڈر تیسیر الجبری کو نشا نہ بنایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں