کامن ویلتھ گیمز، پاکستان کے چاروں بیڈمنٹن کھلاڑی سنگلز میں چاروں شانے چت

برمنگھم (آن لائن)برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز بیڈمنٹن کے انفرادی مقابلوں میں پاکستان کے چاروں کھلاڑی رانڈ آف 32 میں شکست کے بعد سنگلز مقابلوں سے باہر ہوگئے۔ ویمنز سنگلز میں پاکستان کی ٹاپ پلیئر ماحور شہزاد اور بھارت کی اکارشی کشیاپ کے درمیان پہلے گیم میں زبردست مقابلہ ہوا، کبھی ماحور برتری لیتیں تو کبھی اکارشی، سنسنی خیز مقابلہ 22-20 سے بھارتی پلیئر کے نام رہا۔ دوسرے گیم میں ماحور فٹنس مسائل کا شکار رہیں اور انجرڈ ہو کر میچ سے دستبردار ہوگئیں۔ ان سے قبل مراد علی نے سنگاپور کے ہینگ ٹے کے خلاف فائٹ کی مگر 0-2 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ عرفان سعید بھٹی کو رانڈ آف 32 میں ملائیشین پلیئر نے شکست دی۔اس کے علاوہ غزالہ صدیق جمیکا کی پلیئر کے خلاف ناکام رہیں۔یوں بیڈمنٹن سنگلز میں پاکستان کے تمام پلیئر ناکام رہے