مپورٹڈ حکومت عوام دشمن ثابت ہوئی ہے،شوکت ترین

اسلام آباد (آن لائن ) سابق وزیر خزانہ اور تحریک انصاف کے سینیٹر شوکت ترین نے کہا ہے کہ 39 فیصد مہنگائی عوام کو پریشان کر رہی ہے۔ امپورٹڈ اس وقت احتجاج کرتے تھے جب مارچ میں ایس پی آئی 17 فیصد تھا۔ شوکت ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ امپورٹڈ حکومت عوام دشمن ثابت ہوئی،صرف نیب اور انتخابی عمل کو اپنے حق میں کرنے کیلئے اقتدار میں آئی۔ براہ کرم قبول کریں کہ آپ معیشت کو سنبھال نہیں سکتے۔ ملکی مسائل کے حل کیلئے انتخابات ناگزیر ہیں،امپورٹڈ حکومت انتخابات کا اعلان کرے۔