لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی رکن حناپرویز بٹ نے کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔پنجاب اسمبلی کا یہ مقدس ایوان یوم استحصال کشمیر پر اپنے کشمیری بھائیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔بھارت نے جنیوا کنونشن اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کی۔آج مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کو ختم کیے 3سال مکمل ہو گئے ہیں۔کشمیر آج بھی دنیا کی سب سے بڑی جیل ہے۔جہاں 7لاکھ سے زائد بھارتی فوج کا ناجائز قبضہ ہے۔آج بھی متعدد کشمیر حریت رہنما زیر حراست اور نظر بند ہیں۔یہ ایوان اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے منظورہ کردہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔زیر حراست حریت رہنما کی رہائی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔
Load/Hide Comments



