راولپنڈی (آن لائن)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی نے عمران خان کو سرٹیفائیڈ جھوٹا،بدیانت اور غیر ملکی ایجنٹ قرار دیتے ہوئے چیلنج کیا ہے کہ وہ اس پر مناظرے کے لئے تیار ہیں عمران خان پر فارن فنڈنگ ثابت ہو چکی ہے اور یہ طے ہے کہ عمران خان غیر ملکی ایجنٹ ہے اس میں کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہئے وفاقی حکومت اورکابینہ کے فیصلے کے تحت مالیوں اور ٹی بوائز کے نام بے نامی اکاؤنٹس سمیت تمام ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات ایف آئی اے اور نیب کو سونپی جا رہی ہیں جس سے چوری کے مزید اربوں روپے اور منی ٹریل سامنے آئے گی عمران خان کے بے نامی اکاؤنٹس میں 4ٹی بوائز اور مالیوں کے نام سامنے آنے اور تحریک انصاف کی بانی رکن فوزیہ قصوری کے بیان کے بعد سمندر پار پاکستانی بھی عمران خان کی حقیقت جان چکے ہیں نامی اکاؤنٹس بے نقاب ہونے کے بعد غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے صدر عارف علوی بھی اپنے منصب سے استعفیٰ دیں حکومت عمران خان کے خلاف ڈیکلیریشن فوری طور پر سپریم کورٹ بھجوائے اگر حکومت نے اس میں سست روی کا مظاہرہ کیا تو یہ حکومت کی ناکامی ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی سہ پہر اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی زیب النسا اعوان سابق میئر راولپنڈی سردار نسیم اورسابق چیئر مین یونین کونسل29راجہ جبران رفاقت سمیت دیگر قائدین بھی موجود تھے حنیف عباسی نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت پارٹی ایکٹ2002اور2017کے تحت ڈیکلریشن فوری طور پر سپریم کورٹ کو بھجوائے انہوں نے کہا کہ اس میں حکومتی انتقامی کاروائی کا کوئی عنصر شامل نہیں ہو گا اب سپریم کورٹ ہی فیصلہ دے گی بلکہ بادی النظر میں اس پر سپریم کورٹ بھی پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے کیونکہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے 6سال قبل جب میری پٹیشن خارج کر کے مجھے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا تو اس وقت سپریم کورٹ نے یہ واضح کر دیا تھا کہ اگر الیکشن کمیشن عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف فیصلہ دیتا ہے تو ان کے خلاف فوری کاروائی ہو گی اور یہ بات ریکارڈ پر ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے فیسلے کے تحت عمران خان کے13بے نامی اکاؤنٹس، منی لانڈرنگ اور نہ صرف سمندر پار پاکستانیوں سے صدقات و خیرات کی مد میں ملنے والی ان کی خون پسینے کی کمائی بلکہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت کی جانب سے ہونے والی فنڈنگ کی تحقیقات نیب اور قومی احتساب بیورو کے سپرد کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے.
Load/Hide Comments



