اسلام آباد (آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ہندوستان کے 5 اگست 2019ء کے یکطرفہ غیرقانونی غاصبانہ ہتھکنڈوں کے خلاف قوم سراپا احتجاج ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزارت خارجہ کے زیر اہتمام کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے واک آج بروز جمعہ منعقد ہو گی سیکرٹری خارجہ سہیل محمود یکجہتی واک کی قیادت کریں گے،اس موقع پر وزارت خارجہ کے کشمیر کے لیے خصوصی ملی نغمے کا اجراء کیا جائے گا گلوکار زوہیب ضیاء حاضرین کے لیے کشمیر کا خصوصی ملی نغمہ پیش کریں گے واک وزارت خارجہ سے ڈی چوک، پارلیمنٹ ہاؤس تک کی جائے گی۔
Load/Hide Comments



