وزارت خارجہ کا مقبوضہ کشمیر، دنیا بھر میں کشمیریوں کی جرات، ہمت اور عزم کو سلام

اسلام آباد (آن لائن) وزارت خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر، دنیا بھر میں کشمیریوں کی جرات، ہمت اور عزم کو سلام پیش کرتے ہوئے یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے ملی نغمے کا اجراء کر دیا۔ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیا ن کے مطابق وزارت خارجہ کے اجراء کردہ خصوصی ملی نغمے کے بول ہیں “جلتا ہے کشمیر ہمارا……” ہیں۔ملی نغمہ گلوکار زوہیب زمان نے اپنی مسحور کن آواز میں گایا ہے۔ملی نغمے کے بول شاعر مشتاق شاد نے تحریر کیے، موسیقی سلمان علی نیترتیب دی ہے۔ملی نغمہ کشمیریوں کی حق خودارادیت، بھارتی خونی پنجوں سے آزادی کی جہد مسلسل پر خراج عقیدت ہے۔ملی نغمہ پاکستان کے کشمیریوں کی مسلسل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کے غیرمتزلزل عزم کا عکاس ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہناہے کہ پاکستان پرعزم ہے، بھارتی یکطرفہ غیرقانونی غاصبانہ ہتھکنڈوں کو صریحاً مسترد کرتا ہے۔پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ساتھ کھڑا ہے.