نویں اور دسویں محرم پر امن برقرار رکھنے کیلئے فوج اور رینجرز

لاہور (آن لائن) محکمہ داخلہ پنجاب نے نویں اور دسویں محرم الحرام پر امن و امان برقرار رکھنے کے لئے فوج اور رینجرز کے دستے طلب کرلئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے مذکورہ دونوں ایام میں ماتمی جلوسوں کی مانیٹرنگ کے لئے چار ہیلی کاپٹر کی فراہمی کا بھی مطالبہ کردیا ہے۔