اسلام آباد(آن لائن)وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کے معالمے پر قانون کے مطابق چلیں گے،کسی قسم کی کوئی سیاسی یا انتقامی کارروائی نہیں ہوگی،عمران خان نے سٹیٹ بینک کا گورنر خود لگایا تھا اسی نے تمام تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں،عمران نے چندہ دینے والی شیٹھی کو بھابھی بنا لیا اس بند ے کو ایٹمی ملک چلانے کے لئے کیسے دے دیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آبادمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مصدق ملک نے کہا ہے کہ عمران خان نے کالا دھن صاف کرنے کی ہر سکیم میں اپنا کالا دھن سفید کرایا، حکومت اس کیس میں قانون کے مطابق چلے گی حکومت قانونی ضابطے پوری کرے گی، کسی قسم کی سیاسی یا انتقامی کارروائی نہیں ہوگی، آج کابینہ میں لیگل ٹیم حتمی فیصلے کرلے گی لیکن ان کے نزدیک لوگوں کا سفید دھن بھی کالا ہے،آپ نے پراپرٹی سکیم میں بھی کالا دھن سفید کیا،چندے کی رقم بارے ہر قانون کی خلاف ورزی کی، ممنوعہ فنڈنگ فیصلہ میں ثابت ہوا ہے پاکستان میں کالے دھن والی پارٹی بھی ہے، کالے دھن سے پارٹی بنی، کالے دھن سے چلی اور کالے دھن کیلئے بھاگے ہیں،سارے فنڈنگ والے کوئی بیٹا، کوئی بھابھی، کوئی بھتیجا سب رشتے دار ہیں،سٹیٹ بنک نے الیکشن کمیشن کو تمام تفصیلات فراہم کی ہیں،سٹیٹ بنک عمران خان دور کا کام کررہا تھا،سٹیٹ بنک کا سربراہ عمران خان کا لایا ہوا تھااسی سٹیٹ بنک نے ان کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو دیں، فنڈ دینے والے انڈیا اور اسرائیل کے رشتے دار ایک ہی جگہ کے ہیں، پی ٹی آئی کے دعوی غلط ہے کہ صاف چلی، شفاف چلی۔ فیصلے سے ثابت ہوا کہ اے ٹی ایم صرف پاکستان ہی نہیں بیرونی بھی ہیں، عمران خان کے بین الاقوامی اے ٹی ایم تھے سامنے آگیا کہ بیرونی فنڈنگ والوں کی کٹھ پتلی تھے،شوکت خانم کے نام پر چندا لیکر پارٹی کو دیا گیا،حقائق بارے مدثر نذر کا انٹرویو بھی سب کے سامنے ہے،کسی کو شوکت خانم کے نام پر کسی سے اور مد میں چندہ لے لیا، ایسا شخص نیوکلئیر ملک کا سربراہ تھا۔ فنانشل ٹائمز میں بھی ساری تفصیل موجود ہے شیٹھی بھابھی چندے ایکٹر کو ہی دیا تھا،آپ کا چندا ایکٹر نے ہی وصول کیا تھا،جھوٹ بولنے والے کو نیوکلئیر ملک چلانیکی کیسے اجازت دی جاسکتی ہے،اگر آپ سے پوچھیں تو کہتے ہیں اکاؤنٹنٹ سے پوچھیں،اکاؤنٹنٹ نے خود اکاؤنٹ کھولے تھے تو اس کو پارٹی چیئرمین اور وزیراعظم نہ بنادیں الیکشن کمیشن، ساتھی سارے ادارے جھوٹے صرف عمران خان سچا ہے،نواز شریف کو تو نہ لینے والی تنخواہ پر نااہلی کی سزا دی گئی.
Load/Hide Comments



