لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) نے دو روز میں ڈالر کی قیمت میں 18روپے کمی پر وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی معاشی کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی۔رکن اسمبلی سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہیکہ دو روز میں ڈالر کی قیمت میں 18 روپے کمی ملکی معیشت کے لئے خوش آئند ہے،حکومت کی بہتر معاشی حکمت عملی کے بدولت معیشت میں استحکام آرہا ہے،سٹاک مارکیٹ بھی دوبارہ بہتری کی جانب گامزن ہے،ڈالر کی قیمت میں اضافہ صرف سیاسی انتشار کی وجہ سے ہوا،ایک مخصوص جماعت سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے میں مصروف ہے۔ قوم معیشت کی سمت درست کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی معاشی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتی ہے
Load/Hide Comments



