حکومت کاروبار دوست پالیسیوں کے ذریعے تاجر برادری کو سہولیات کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے،نوید قمر

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے تاجر برادری کو درپیش مسائل پر قابو پانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنی کاروبار دوست پالیسیوں کے ذریعے تاجر برادری کو سہولیات کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے،وفاقی وزیر نے چھوٹے چیمبروں کو درپیش مسائل بالخصوص ان کی رکنیت کے مسئلے پر قابو پانے کی یقین دہانی کرائی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ملاقات میں پشاور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، منڈی بہا و الدین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شامل تھے۔، مختلف چمبرز کے وفود نے وفاقی وزیر سے ملاقات کے دوان چیمبرز کو درپیش مسائل سے آگاگیا۔منڈی بہاوالدین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی قیادت صدر سید حیدر رضا نقوی کر رہے تھے جبکہ وفد کے دیگر افراد میں نائب صدر میاں زاہد جمیل پٹیالہ، ایگزیکٹو ممبران کیپٹن (ر) تیمور، حنیف شاہد گجر اور دیگر شامل تھے،منڈی بہاوالدین چیمبر نے وزیر کو تجویز دی کہ وہ بڑھتی ہوئی برآمدات پر اضافی مراعات فراہم کریں جو کہ گزشتہ ایک سال کی ان کی اوسط برآمدات سے زیادہ ہو وفاقی وزیر نے اس پر کام کرنے کا وعدہ کیا۔پشاور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی سی سی اینڈ آئی) کے وفد کی سربراہی صدر خالد فاروق ملک کر رہے تھے جبکہ دیگر اراکین میں کے پی کے سابق وزیر آغا سید ظاہر علی شاہ، سابق سینیٹر حاجی غلام علی، پشاور چیمبر کے گروپ لیڈر ملک مہر الہی، سابق وزیر اعلی خیبر پختونخواہ شامل تھے۔ پشاور چیمبر کے صدر شکیل صراف، سینئر نائبحاجی وحید اور دیگرتھے ملاقات کے دوران پشاور چیمبر نے وفاقی وزیر کو ملک کے چھوٹے چیمبرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جبکہ ایران اور افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت کو بہتر بنانے کے نکات پر بحث کی گئی۔ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ہری پور چیمبر) کے وفد کی قیادت اس کے صدر محمد سلیم اعوان کر رہے تھے جبکہ دیگر اراکین میں سینئر نائب صدر شیر افگن ملک، نائب صدر عمیر خالد، سابق صدر ایچ سی سی آئی شیخ محمد الیاس اور دیگر شامل تھے۔ہری پور چیمبر نے اپنی میٹنگ کے دوران فاٹا اور پاٹا کے علاقوں کو ٹیکس میں ریلیف دینے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی مصنوعات اپنے علاقے میں فروخت کرنے کا پابند ہونا چاہیے نہ کہ سیٹل ایریا میں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ انہیں دی گئی رعایت میں صرف ایک سال باقی ہے۔ ہری پور چیمبر نے وزیر سے ایچ سی سی آئی کے لیے آر اینڈ ڈی سیکٹر کے لیے فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ کیا، جس پر وفاقی وزیر نے اس معاملے کو ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ(ای ڈی ایف)کو بھیجنے کی ہدایت کی۔گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندے علی ہمایوں بٹ نے چیمبر کے ایگزیکٹوز کے ہمراہ وفاقی وزیر سے ملاقات کی اور اسکریپ پر امپورٹ مارجن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جس پروفاقی وزیر نے وفد کو تجارتی صنعت کو درپیش مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔