تاجروں کا احتجاج رنگ لے آیا،حکومت کا فکس ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے پر زور مطالبے پر وفاقی حکومت نے تاجروں کے فکس ٹیکس وصولی واپس لینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال کے بجٹ میں تاجروں پر بجلی کے بل میں لگے ٹیکس سے 30 ارب روپے محصولات کا تخمینہ لگایا تھاتاہم اب دیگر شعبوں پر 30 ارب روپے کے ٹیکس لگا کر محصولات وصول کئے جائیں گے۔حکومت نے تاجروں سے بجلی کے بل میں فکس ٹیکس وصولی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے،آئندہبجلی کے بلوں میں کوئی عائد ٹیکس نہیں لاگو نہیں کیا جائیگا۔یاد رہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گزشتہ مالی سال کے بجٹ میں دکانداروں سے بجلی کے بلوں سے فکس ٹیکس وصولی کا اعلان کیا تھا جس پر ملک بھر کی تاجر برادری نے مختلف فورم پر شدید احتجاج کیا اوراپنی آواز مسلم لیگ (ن) کی قیادت تک پہنچائی،گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی ایک ٹوئٹ کے ذریعے مفتا ح اسماعیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بھائی مفتاح تاجروں سے فکس ٹیکس فی الفور واپس لیں اور متبادل ٹیکس وصولی کیلئے حکمت عملی اپنائیں۔