اسلام آباد (آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہا ہے القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری کے خلاف کارروائی میں پاکستانی فضائی حدود استعمال ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ملے،انہوں نے کہا بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی اقدامات کے خلاف آج یوم استحصال منایا جا رہا ہے۔ بھارت وادی میں مسلسل اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور انسانی حقوق قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے،پاکستان چین کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔ ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا آج (جمعہ کو) بھارت کے مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات کو تین سال مکمل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا بھارت مسلسل اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور انسانی حقوق قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ مقبوضہ جموں کشمیر میں نو لاکھ سے زائد بھارتی افواج قابض ہیں۔ انہوں نے کہا مقبوضہ جموں کشمیر میں لاک ڈاون، انٹرنیٹ کی بندش اور کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کیے جا رہے ہیں۔ کشمیری لیڈرشپ کو حق خود ارادیت کے لیے آواز اٹھانے پر قید میں رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا بھارت کے غیرقانونی اقدامات کے خلاف آج یوم استحصال منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کمبوڈیا کے دورے پر ہیں۔ جہاں وہ 29ویں آسیان ریجنل فورم میں شرکت کریں گے۔ ترجمان نے کہا پاکستان چین کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔ ایمن الظواہری کے خلاف کارروائی میں پاکستانی فضائی حدود استعمال ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔ ترجمان نے کہا امریکی سفیر کی جانب سے پاک افغان باڈر دورے کی تفصیلات نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان آسیان کا سیکٹورل ڈائیلاگ پارٹنر ہے، آسیان علاقائی اجلاس کے موقع پر دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں ہوں گی۔ وزیر خارجہ باہمی ملاقاتوں میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں گے۔ ترجمان نے کہا پاکستان ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا یوم استحصال کشمیر پر 5 اگست 2019 کے حوالے سے متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ سرگرمیاں وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں منعقد کی جائیں گی۔ ترجمان نے کہا 5 اگست 2019 کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظالمانہ اقدامات میں اضافہ ہوا ہے۔ تمام کشمیری سیاسی قیادت اس وقت بھارتی جیلوں میں ہے۔ یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی سمیت تمام سیاسی قیادت کو جیلوں میں بھارتی مظالم کا سامنا ہے۔ ترجمان نے کہا عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ ترجمان نے کہا مقبوضہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں میں استصواب رائے سے ہی ممکن ہے۔ ترجمان نے کہا پاکستان کشمیریوں کی بھرپور اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
Load/Hide Comments



