اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد احتجاج کے بجائے عمران خان کو پارٹی سربراہی سے مستعفی ہو جانا چاہئے۔ آج پی ٹی آئی صرف اپنا بیانیہ بچانے کے لئے احتجاج کر رہی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا اخلاقیات کا درس دینے والے عمران خان خود پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کے بجائے ای سی پی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا آج پی ٹی آئی صرف اپنا بیانیہ بچانے کے لئے احتجاج کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا دوسروں سے تلاشی دینے کا مطالبہ کرونے والوں نے خود 13 اکاؤنٹس اور غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ چھپائی۔ انہوں نے کہا عمران خان خود دعوی کرتے رہے کہ انہوں نے ممنوعہ فنڈز نہیں لی۔ صادق و امین نے جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا۔ انہوں نے کہا یہ خیرات کے نام پر بھی غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ لیتے رہے، شیری رحمان نے کہا ایک وزیراعظم کو عدالت نے غلط بیانی کی بنیاد پر نااہل کیا تھا، انہوں نے کہا یہاں معاملہ پیسے نہ لینے کا نہیں بلکہ اربوں روپے کی ممنوعہ فنڈنگ لینے، 13 اکاؤنٹس چھپانے اور مس ڈیکلیریشن کا ہے۔ انہوں نے کہا قانون اور فیصلے الگ الگ نہیں ہونے چاہئے۔ عمران خان اور پی ٹی آئی اب قوم سے مزید جھوٹ نہ بولیں۔
Load/Hide Comments



