اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن لیگ کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان کے دباؤکے باوجود الیکشن کمیشن آف پاکستان کا فارن فنڈنگ کیس میں کسی دباؤ میں آئے بغیر میرٹ پر فیصلہ دینا خوش آئند ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیگی راہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلہ نے عمران خان کو چور، ڈاکو اور انٹر نیشنل لٹیرا ثابت کر دیا ہے،بنارسی ٹھگ نے پوری دنیا کو ٹھگ لگایا،اسکے بھونکنے والے بھونکتے چلے آ رہے ہیں،بھونکنے والوان کو سمجھ آ جانی چاہیے کہ یہ بنارسی ٹھگ ہے،کل پاکپتن گیا تو چور چور کے نعرے لگے،لندن کے مقامات پر چور کے نعرے لگیں گے،عمران اسماعیل، عارف علوی اور سب بڑے چور اسکے ساتھ پھنسیں گے۔عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کیا، پاکستان کی سیاست کا بیڑا غرق کیا ہے،نواز شریف اور مریم نواز پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے،ثاقب نثار اور کھوسہ سب چور ہیں،یہ صادق اور امین چور چونا لگانے والا،آئے دن بدمعاشیاں کرتا ہے،فارن فنڈنگ اب ثابت ہو چکی ہے،بد دیانت، بدکردار انسان عمران خان ہے،یہ کونسا منہ لے کر اب باہر کے ملکوں میں جائیگا،اب اسکا نام ای سی ایل میں ہو گا،عارف علوی کو اب صدارت کے عہدے سے ہٹانا ہو گا،عمران اسماعیل کو گدھے پر بٹھا کر کراچی،سے اسلام آباد لانا چائیے،یہ غدار بھی ثابت ہو چکا۔ثابت ہو چکا کہ یہ پاکستان کے کلچر کو تباہ کرنے کے لیے باہر سے پیسہ لیتے رہے،اپنے مذموم ارادوں کے لیے اسنے کشمیر بیچا،کینسر کے مریضوں کا چہرہ دکھا کر پیسے بٹورے،جائیدادین خریدین، سوشل میڈیا پر ٹریندز چلواتا رہا،اب تحقیقات ہوں گی،ابھی تو فیصلہ آیا ہے،ابھی حکومت پاکستان اس فیصلہ کا بغور جائزہ لے گا۔بھول جاو کہ تمہیں کوئی بچانے آئیگا،شیخ رشید اور ڈبو شہباز گل سب پکڑے جائین گے،عدالت عظمی اب اسکو اب نا اہل کرے،اس ملک میں نواز شریف انصاف کے متلاشی رہے،انکے کیس نہین سنے گئے،اب ایسا نہیں ہونا چائیے،عمران ڈاکو کے ڈاکے پکڑے گئے ہیں،کینسر کے مریضوں کا چہرہ دکھا کر سیاست چمکانے والے نے افواج پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ کیا، باہر سے پیسہ لاکر اس پر کیبنیٹ سے فیصلے کروائے ساری کابینہ کو جیل میں ڈالا جائے۔
Load/Hide Comments



