اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق فیصلے کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹے پراپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک ہی فیصلہ دیا گیا ہے جو کمیشن کی ویب سائیٹ پر بھی موجود ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چند اشخاص کی طرف سے گمراہ کن اور جھوٹا پراپگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ میں عجلت میں دو فیصلے دئیے۔ ترجمان کے مطابق8 سال بعد آنے والے فیصلے میں عجلتڈھونڈنے والوں پر حیرانی ہے اس پراپگنڈے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ترجمان کے مطابق کمیشن نے ایک ہی فیصلہ دیا ہے جو صفحہ بہ صفحہ دستخط شدہ ہے اور آفیشل ویب سائٹ پر جاری کیا گیاہے
Load/Hide Comments



