اسلام آباد (آن لائن) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان براستہ وہاڑی بورے والا اور عارف والا سے ہوتے ہوئے خفیہ طورپر پاکپتن دربار بابا فرید پر پہنچے ،عمران خان کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان وہاڑی کے قریب ٹھینگی ائیربیس تک بائی ائیر پہنچے اور وہاں سے براستہ عارف والا لاری اڈا سے ہوتے ہوئے پاکپتن بابا فرید دربار گئے۔ عمران خان کے قافلے کی کسی بھی مقامی سیاستدان کو اطلاع نہیں تھی وہ نہایت ہی خفیہ طریقے سے اپنے قافلے کے ساتھ عارف والا لاری اڈا سے پاکپتن کی جانب روانہ ہو گئے.۔ اور دربار بابا فرید پاکپتن سلام کرنے کے بعد واپس چلے گئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو دربار پر دیکھ کر عوام پر جوش پی ٹی آئی زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔
Load/Hide Comments



