اسلام آباد (آن لائن)ملک بھر میں گرمی کی شدت اور حبس میں اضافہ سے بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار786 میگاواٹ تک پہنچ گیا،ملک کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ پھر بڑھ گیا۔پاورڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 114 میگاواٹ ہے جبکہ ملک میں بجلی کی کل طلب 28 ہزار 900 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے،پانی سے 7 ہزار 850 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے،سرکاری تھرمل پلانٹس 985 میگاواٹ بجلی پیداکی جارہی ہے،نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9ہزار 700 میگا واٹ ہے،پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ونڈ پاور پلانٹس 800 میگا واٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار 121 ہے، بیگاس پاور پلانٹس سے 90 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے جوہری ایندھن 2 ہزار 568 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، ملک کے مختلف علاقوں میں 10 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے اس سے قبل 5 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی تھی۔
Load/Hide Comments



