اسلام آباد(آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہاہم نے امریکہ کے سرکاری بیانات اور افغانستان میں امریکہ کی طرف سے انسداد دہشت گردی کے آپریشن کے حوالے سے میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں۔۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار اور قربانیاں سب جانتے ہیں۔پاکستان بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے کھڑا ہے۔
Load/Hide Comments



