اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعدیہ بات سامنے آچکی ہے کہ عمران خان بیرون ممالک سے فنڈنگ لیکر غیر ملکی ایجنڈے پر کام کررہا تھا الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے عمران خان جھوٹا ہے اب صادق اور آمین نہیں رہا،عمران خان کا والد اکرام اللہ خان نیازی بھی ایک چور تھا اور عمران خان بھی ایک بڑا چور ہے۔ ڈیم فنڈذ بنانے والے اور ڈیم کی حفاظت کرنے والا چوکیدار ثاقب نثار کہاں ہے۔ پی ٹی آئی میں تھوڑی سی بھی اخلاقیات ہوتی تو وہ استعفیٰ دے دیتے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر و پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری اور سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا شازیہ مری نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصلہ دیا ہے کبھی یہ جماعت پاکستان تحریک انصاف تھی آج یہ پاکستان تحریک انتشار ہیتحریک انصاف کے اپنے ہی رہنما اکبر ایس بابر تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کی تفصیلات سامنے لائیتحریک انصاف کہتی ہے دیگر جماعتوں کے فنڈنگ کی تفصیلات سامنے لانی چاہیے اگر کسی دوسری جماعت کے بارے میں ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔ انہوں نے کہا یہ بات سامنے آچکی ہے کہ عمران خان بیرون ممالک سے فنڈنگ لیکر غیر ملکی ایجنڈے پر کام کررہا تھا۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے عمران خان جھوٹا ہے۔ عمران خان صادق اور امین نہیں رہا ہے۔ عمران خان نے عارف نقوی سے دو ملین ڈالر ممنوعہ اکاؤنٹس سے لئے ہیں عمران خان ممنوعہ آکاؤنٹس سے کئی ملین ڈالر بیرون ممالک سے لائے ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ڈھونڈورا پیٹ رہے تھے کہ یہ فیصلہ غلط ہے پاکستان تحریک انصاف کو پہلے سے پتہ تھا کہ ہم مجرم ہیں۔ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن نے جو بھی ایفی ڈیوڈ جمع کروائے ہیں، سب جھوٹے ہیں۔ انہوں نے کہا فرح گوگی پر ہاتھ ڈالو تو ان کی چیخیں نکلتی ہیں۔ انہوں نے کہا عمران خان کو اپنے جھوٹ کا جواب دینا ہوگا۔ عمران خان جھوٹی بین بجارہا ہے اور کچھ لوگ بے وقوف بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا عمران خان نے امریکی کسی آسٹریلین کمپنی سے پیسے لئے ہیں۔
Load/Hide Comments



