اسلام آباد (آن لائن)پی آئی اے نے عاشورے کے دوران7 خصوصی پروازیں چلانے کاا علان کر دیا،خصوصی پروازیں عراق کے شہر نجف روانہ ہوں گی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق عاشورے کے موقع پر پروازوں کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی،خصوصی پروازوں کے سلسلے کا آغاز 2 اگست سے شروع ہوگا اور 7 اگست تک جاری رہے گا،ترجمان نے مزید بتایا کہ پی آئی اے اپنی روایات کے مطابق زائرین کو حتی الامکان سہولت فراہم کرے گا،پروازیں کراچی تا نجف العشرف روانہ ہوں گی اور ملک کے دیگر شہروں سے آسان کنکشن فراہم کئے جائیں گے،پی آئی اے ہر سال کی طرح عاشورے کے ساتھ ساتھ اربعین کیلئے پروازیں ترتیب دے رہا ہے،پروازوں پر زائرین کی بکنگ کا آغاز کردیا گیا۔
Load/Hide Comments



