راولپنڈی(آن لائن)پاک فوج نے سیلاب متاثرین کے لیے اپنا 2 روز کا راشن عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے سیلاب متاثرین کے لیے اپنا دو روز کا راشن عطیہ کرنیکا اعلان کیا ہے۔ یہ راشن سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کو فراہم کیا جائیگا۔آئی ایس پی آر کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ راشن آرمی فارمیشنز متاثرین میں تقسیم کریں گی اور اس راشن میں ا?ٹا، چینی، چاول، چائے، دالیں، خوردنی تیل اور خشک دودھ شامل ہے۔
Load/Hide Comments



