لاہور (آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اہم اجلا س ہوا جس میں بلوچستان میں سیلابی صورتحال سے متاثرہ علاقوں میں راشن اور طبی امداد کی فراہمی کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی،ریلوے کے گریڈ 17سے 22کے تمام افسران ایک روز کی تنخواہ فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع کروائیں گے جبکہ ریلوے کی جانب سے تمام خیراتی اداروں کی امداد بلا معاوضہ متاثرین تک پہنچائی جائے گی۔ریلوے کی میڈیکل ٹیمیں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے روانہ ہو گئیں جبکہ جھل مگسی، قلعہ عبداللہ اور نوشکی میں ریلیف کیمپ قائم کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کان مہترزئی اور اوستا محمد میں ریلوے ٹیمیں آن کال موجود ہوں گی۔ویلفیئر آرگنائزیشنز اور مخیر حضرات سے امداد کی کلیکشن کے لیے کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، ساہیوال اور لاہور اسٹیشنز پر پوائنٹس بنانے کا کام شروع کر دیا گیا۔اجلاس میں بتایاگیا کہ ریلوے تمام خیراتی اداروں کی امداد بلا معاوضہ متاثرین تک پہنچائے گا۔ریلوے ٹیموں کو سندھ اور بلوچستان کی ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے سے بھی مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔انتظامیہ کی مدد کے لیے ریلوے ٹیموں میں ریلوے اسکاؤٹس بھی شامل ہیں۔وزیر ریلوے نے جی ایم ویلفیئر شعیب عادل کوفلڈ ریلیف آپریشن کا فوکل پرسن مقررکر دیا جن سے24 گھنٹے ان کے نمبر 03008386753 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریلوے کے گریڈ 17سے 22کے تمام افسران ایک روز کی تنخواہ فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع کروائیں گے۔
Load/Hide Comments



