ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان سے صادق و امین کا ٹائٹل چھن گیا، جاوید لطیف

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ(ن) کے رہنما و وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد عمران خان سے صادق و امین کا ٹائٹلچھن گیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو جھوٹا قرار دیدیا، عمران خان نے ان کا حق ادا کیا جنہوں نے ان کو فنڈنگ کی، عمران خان نے اقتدار کی خاطر پاکستان کی عوام سے دھوکا کیا، فیصلے پر اعتراض کسی کو ہو نا ہو، فیصلہ ماننا سب پر لازم ہے عمران خان پر جو صادق و امین کا ٹائٹل تھا وہ اس فیصلے سے چھن گیا۔