لاہور(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے الزامات کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو درخواست دے دی۔راحیلہ خادم حسین نے ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کو تحریری شکایت جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہیکہ فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان کے واٹس ایپ نمبرکا اسکرین شاٹ شیئرکیا۔انہوں نے کہا کہ میرا نمبر شیئر ہونیکے بعد مجھے لاتعداد غیرمناسب میسجز اور مواد موصول ہو رہا ہے، مجھے ہراساں کیا جا رہا ہے اور مجھے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
Load/Hide Comments



