عارف نقوی سے متعلق سوالات پر عمران خان کا جواب دینے سے انکار

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق برطانوی اخبار کی رپورٹ آنے کے بعد عمران خان کا صحافیوں سے سامنا ہوا تاہم انہوں نے بات کرنے سے انکار کر دیا۔اسلام آباد کے ہوٹل آ مد پر صحافیوں نے عارف نقوی سے متعلق سوالات کی بوچھاڑ کردی، ایک صحافی نے پوچھا کہ کیا عارف نقوی آپ کے بزنس پارٹنر تھے؟ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی درحقیقت کون ہیں؟عمران خان پہلے تو کسی کو خاطر میں نہ لائے، پھر یہ کہہ کر چلے گئے کہ میں کسی سوال کا جواب نہیں دوں گا، اس دوران عمران خان کی سکیورٹی پر معمور افراد نے صحافیوں کو دھکے بھی دئیے۔