حکومت کا الیکشن کمیشن کی سیکورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے تحریک انصاف ممنوعہ فندنگ کیس کا محفوظ فیصلہ آج (منگل کو) سنائے جانے کے موقع پر الیکشن کمیشن کی سیکورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، الیکشن کمیشن کی سیکورٹی سخت کرنے کیلئے فوری اقدامات کا آغاز کر دیا گیا۔تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے سے قبل الیکشن کمیشن کے باہر 1 ہزار پولیس اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ اسلام آباد ریڈ زون میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی بھی عائد کر دی گئی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے کیلئے کاز لسٹ جاری کردی ہے، کاز لسٹ کے تحت تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ صبح 10بجے سنایا جائے گا۔