الیکشن کمیشن کے فیصلے کے موقع پر ریڈ زون سیل

اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے موقع پر ریڈ زون کو سیل کردیا گیا،الیکشن کمیشن اور شاہراہ دستور کی سمت جانے والے تمام راستے کنٹینر لگا کر بند کر دئیے گئے تھے، ضلعی انتظامیہ نے کسی بھی ممکنہ احتجاج کو روکنے کیلئے ریڈ زون کو کئی مقامات سے سیل کردیا اور رات گئے سیرینہ چوک،نادرہ چوک،الیکشن کمیشن کے ساتھ متصل راستے کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا تھا۔ اسی طرح بری آمام کی سمت سے آنے والے راستے اور میریٹ ہوٹل کے راستے کو بھی بند کردیا گیا شاہرہ دستور کی سمت جانے کیلئے مارگلہ روڈ کا راستہ کھولا گیا جس پر بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکار تعینات کئے گئے تھے راستوں کی بندش کیوجہ سے شاہرہ دستور پر واقع سپریم کورٹ،پارلیمنٹ ہاوس اور دیگر دفاتر جانے والے ملازمین اور دیگر افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.