پارٹی صدارت سے ہٹانے پر چودھری شجاعت کا الیکشن کمیشن سے رجوع کرنیکا فیصلہ

لاہور (آن لائن)) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے پارٹی صدارت سے ہٹانے پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ چودھری شجاعت حسین نے مسلم لیگ ق کے مستقبل کے حوالے سے قریبی رفقا سے مشاورت شروع کر دی جس کے دوران کامل علی آغا کی زیرصدارت سی ای سی میں ہوئے فیصلوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ پارٹی کے لئے ہماری قربانیوں کو نظر انداز کیا گیا، مشاورت کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر اہم فیصلے کئے گئے۔ دوسری جانب چودھری سالک حسین کا کہنا ہے کہ پارٹی ہماری ہے، تھی اور کامل علی آغا کو بتائیں گے کس کی دماغی حالت ٹھیک نہیں۔