اسلام آباد (آن لائن) ٹی ٹی پی کے غیر معینہ مدت کے لیے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود، جون 2022 کے مقابلے میں جولائی میں عسکریت پسندوں کے حملوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔اسلام آباد میں قائم آزاد تھنک ٹینک، پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی کے مہینے کے دوران عسکریت پسندوں کے حملوں کی تعداد میں 27 فیصد اضافہ ہوا لیکن متبادل طور پر جون 2022 کے مقابلے میں ہلاکتوں میں 5 فیصد کمی واقع ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق جولائی میں عسکریت پسندوں نے 33 حملے کیے جن میں سیکیورٹی فورسز کے 17 اہلکاروں سمیت 34 افراد مارے گئے اور 34 سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 46 افراد زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق جون 2022 میں عسکریت پسندوں نے ملک بھر میں 26 حملے کیے تھے، جن میں 36 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوئے۔خیبر پختونخواہ میں پکس نے جون 2022 کے مقابلے میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں 300 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔ جولائی میں 12 عسکریت پسند حملے رپورٹ ہوئے جن میں 10 سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 12 افراد مارے گئے جب کہ 10 سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 13 دیگر زخمی ہوئے۔ جون میں صوبے میں عسکریت پسندوں کے صرف تین حملے ہوئے تھے جن میں تین افراد مارے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق ایک نئی تشکیل شدہ عسکریت پسند تنظیم “اتحاد مسلح اسلامی مجاہدین نے ایک حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ رپرٹ کے مطابق عسکریت پسندوں کے حملوں میں اضافے کے جواب میں، صوبے میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ سابقہ فاٹا (کے پی کے کے قبائلی اضلاع) میں، جون 2022 کے مقابلے میں پکس نے عسکریت پسندوں کے حملوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔ جون میں 12 جبکہ جولائی میں 14 حملے ریکارڈ کیے گئے۔ جولائی میں سابق فاٹا میں تین سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 16 افراد مارے گئے، جبکہ 18 سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 23 افراد زخمی ہوئے۔ ٹی ٹی پی نے خطے میں کسی بھی عسکریت پسندانہ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ سابق فاٹا سے سیکیورٹی فورسز کی چھ کارروائیوں کی اطلاع ملی جس میں 13 مبینہ عسکریت پسند ہلاک اور چار کو گرفتار کیا گیا تھا۔بلوچستان میں، سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے خلاف تین بڑے آپریشن کیے اور پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل لئیق کے اغوا اور قتل میں ملوث ہونے کے جواب میں 17 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں عسکریت پسندوں کے سات حملے ریکارڈ کیے گئے جن میں چار سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت چھ افراد مارے گئے جبکہ دس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سندھ میں سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیوں کی اطلاع ملی جس میں تین مبینہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا۔
Load/Hide Comments



