صدر عارف علوی کا متحدہ عرب امارات میں سیلاب سے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس

اسلام آباد (آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے متحدہ عرب امارات میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔جاری بیان میں صدر مملکت نے سیلاب میں پاکستانی شہریوں کی اموات پر بھی اظہار افسوس کیا ہے اور سوگواران سے تعزیت اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔صد ر عارف علوی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی ہے۔صدر مملکت کا کہناہے کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ کھڑا ہے ۔پاکستان کو بھی اس وقت ایسی ہی صورتحال کا سامنا ہے.موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لیے عالمی برادری کو مل کر کام کرنا ہو گا۔