سپریم کورٹ:آئندہ ہفتے کے لئے تین بنچ تشکیل:2 پرنسپل اور ایک بنچ لاہور رجسٹری میں سماعت کریگا

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج بروز سوموار سے شروع ہونے والے ہفتہ کے لیے تین بنچ تشکیل دیدیئے گئے ہیں،ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری کر دی گئی،کاز لسٹ کے مطابق دو بنچ پرنسپل سیٹ اور ایک بنچ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گا،بنچ ایک چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ،اور جسٹس منیب اختر،بنچ دو جسٹس اعجاز الااحسن کی سربراہی میں جسٹس یحی آفریدی اور جسٹس مظاہر اکبر نقوی پر مشتمل ہو گا،لاہور رجسٹری میں جسٹس امین الدین خان کی سر براہی میں جسٹس عائشہ ملک پر بنایا گیا ہے،کاز لسٹ کے مطابق پشاور،کوئٹہ،کراچی کی رجسٹریوں کے لیے بنچ تشکیل نہیں دیئے گئے۔