اسلام آباد (آن لائن) حکمران اتحا د نے سابق وزیراعظم عمران خان اور انکے قریبی رفقا کے خلاف کرپشن کیسز کی تحقیقات میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اتحادیوں کی جانب سے وزیراعظم کو راولپنڈی رنگ روڈ،بی آر ٹی پشاور،بلین ٹری منصوبوں سمیت دیگر کیسز کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے، اتحادیوں کے مطالبے پر وزیراعظم نے تحقیقات میں تیزی لانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے وزارت داخلہ کو اعلی سطحی کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی، ذرائع نے بتایا کہ حکمران اتحا د نے پارلیمنٹ میں توشہ خانہ ریفرنس سمیت تمام کرپشن کیسز کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو انکے محکموں میں پی ٹی آئی کے سابق وزراء کے سیکنڈلز منظر عام پر لانے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران اتحاد کے رہنما عمران خان کی کرپشن کو اجاگر کریں۔ اتحاد ی جماعتوں نے فرح شہزادی اور بشری بی بی کی کرپشن ثابت کرنے کے لیے قانونی ماہرین کی بھی خدمات لینے پر اتفاقِ کیا ہے۔
Load/Hide Comments



