لاہور (آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد کا ایک حصہ مکمل ہوگیا اب دوسرا جلد مکمل ہو گا اگلے6 ہفتے کے اندر نئے انتخابات کا فیصلہ ہو جائیگا۔پنڈداد خان دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ غیرضروری طور پر سازش کر کے چلتے پاکستان کی ترقی روک دی گئی رجیم چینج نے ہماری کمر توڑ دی اور روپے کی قدرمیں تیزی سے کمی ہوئی عالمی سازش کے نتیجے میں پاکستان کومصیبت کاشکارکیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی مدد سے غیرملکی سازش کو ناکام بنایا گیا عوامی طاقت کے بغیرعالمی سازش کو ناکام بنانا ممکن نہیں تھا عوام ملک کیلئے کسی بھی معاملے پر سمجھونہ نہیں کر سکتے ہیں غربت اور برے حالات میں گزارہ ہو سکتا مگر غلامی میں نہیں ہم نے ہر معاملے پر امریکا سے پوچھنا ہے تو آزادی کیوں حاصل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے بڑے معرکے کی کامیابی پر تمام کارکنان کو مبارکبادد یتا ہوں ماضی میں اتنا بڑا انقلاب نہیں آیا جتنا بڑا عمران خان لایا ہے 4 ماہ کیاندرپی ٹی آئی نے ملکی سیاست کاپانسہ پلٹ دیا.
Load/Hide Comments



