پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور ملک کے دیگر حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

اسلام آباد (آن لائن)محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دورا ن پنجاب اسلام آباد خیبرپختونخوا، شمال اورمشرقی بلوچستان،کشمیراورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔تاہم کشمیر بالائی پنجاب اسلام آباد بالائی خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش متوقع ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد اور پشاور 25ڈگری سینٹی گریڈلاہور 26کراچی اور گلگت 27کوئٹہ 21مری 17اورمظفرآباد 23ڈگری سینٹی گریڈمحکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر، جموں LEH پلوامہ،اننت ناگ شوپیاں اوربارہ مولہ میں موسم ابرآلود رہنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت سرینگر میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ، جموں 25 LEH 13 پلوامہ اور اننت ناگ اٹھارہ شوپیاں اوربارہ مولہ سترہ ڈگری سینٹی گریڈہے۔