لاہور(آن لائن)گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے مسیحی ملک میں تعلیم اور صحت اور دیگر شعبوں مین خدمات قابل تحسین اور سراہتے ہیں مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہمیشہ تمام شہریوں کے مساوی حقوق اور با اختیار بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں ملک کی تمام اقلیتی برادری نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار کیا ان کا یقین اور اعتماد ہماری ساکھ ہے۔وہ سابق وفاقی وزیر مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر مینارٹی ونگ سینیٹر کامران مائیکل کی گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے گورنر ہاؤس میں ملاقات۔دونوں رہنماؤں نے ملک خصوصا صوبہ پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاوہ سینیٹر کامران مائیکل سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے گورنر پنجاب کو مسلم لیگ ن مینارٹی ونگ کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ پارٹی قیادت کے بیانیہ ووت کو عزت دو کے مینارٹی ونگ کا ہر رہنما اور کارکن ڈٹ کے کھڑا رہا ملک میں غریب کے حقوق،مہنگائی،لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا سہرا مسلم لیگ ن کی قیادت کے سر ہے پارٹی قیادت کبھی عوام کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑے گی ہم پارٹی پیغام گھر گھر پہنچانے کے لئے سر توڑ کوشیشیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور مسلم لیگ پھر سے ملک کو بھال کر کے رہے گی۔وفد میں شکیل مرقس کھوکھر،بابا کرسٹوفر فیلبوس،لیاقت اٹھوال،چوہدری وسیم انجم،عمانوئیل اطہر جولئیس،سہیل عالم،شمعون الفریڈ گل اور ثاقب گل وفد میں شامل تھے۔
Load/Hide Comments



