وزیراعظم کا دورہ جھل مگسی،خواتین نے گھیر لیا

ڈیرہ مراد جمالی (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ جھل مگسی کے موقع پر خواتین نے وزیراعظم کو گھیر لیا خوراک ریلیف آپریشن نہ ہونے کی شکایات کے امبار لگا دیئے وزیراعظم نے خواتین کے سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے فوری امدادی کاررائیاں شروع کرنے یقین دہانی کردی اور بعد میں سیلاب متاثرین کو بروقت خیمے اشیاء خورد نوش ریسکیو سامان کی فراہمی کی سست روی پر پی ڈی ایم اے کی کارکردگی پر برس پڑے اور پی ڈی ایم اے کے آفیسران کو حکم دیتے ہوئے کہاکہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن میں سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔