وزیراعظم بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے جھل مگسی پہنچ گئے

کوئٹہ(آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے جھل مگسی پہنچ گئے وزیراعظم محمد شہباز شریف بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے جھل مگسی پہنچ گئے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہاور متاثرین کے ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ اس سے قبل وزیراعظم کی روانگی موسم کی خرابی کے باعث موخر ہو گئی تھی وفاقی وزراء مولانا واسع، محمد ہاشم نوتیزئی، خالد مگسی،مولانا عبدالغفور حیدری،سید فہد حسین،چیئرمین پی ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز اور اعلی حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔