مسلم لیگ (ن) نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

لاہور (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔درخواست میں نومنتخب سپیکر سبطین خان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔منصور عثمان ایڈووکٹ کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، سپیکر کے الیکشن خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوتے ہیں لہٰذااس الیکشن میں بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر درج کرنا آئین و قانونکی خلاف ورزی ہے۔استدعاہے پنجاب اسمبلی کے سپیکر کا انتخاب کالعدم قرار دے کر دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیاجائے۔