اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، قانونی ماہرین کو اس پر کام شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ دو صوبائی اسمبلیاں الیکشن کمیشن کے خلاف عدم اعتماد کی قراردادیں بھی لائیں گی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ پی ٹی ا?ئی کے اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں شاہ محمود، فواد چوہدری بابر اعوان شیریں مزاری فرخ حبیب شہباز گل شریک تھے، پی ٹی آئی قیادت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن ارکان کی حکومتی وفد سے ملاقات پر شدید تشویش کا اظہارکیا۔اجلاس میں ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے کردار کا جائزہ لیا گیا،پی ٹی ا?ئی قیادت کا موقف تھا کہ چیف الیشن کمشنر کی جانب سے کوڈ آف کنڈکٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں۔اس موقع پرفیصلہ کیاگیا کہ دو صوبائی اسمبلیاں الیکشن کمیشن کے خلاف عدم اعتماد کی قراردادیں لائیں گی۔
Load/Hide Comments



