پشاور(آن لائن)قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں سیلابی ریلوں اور ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے مختلف حادثات سے ہونے والی جانی و مالی نقصانات پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔انھوں نے ان واقعات میجاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔قومی وطن پارٹی کے سیکرٹریٹ سے جاری کردہ ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ شدید بارشوں اور سیلاب نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے جس سے درجنوں افرادجان بحق اور لاتعداد زخمی ہوئے ہیں انھوں نے کہا کہ سیلاب سے قیمتی املاک،تیار فصلوں اور باغات سمیت مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے ازالے کیلئے فوری اور ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے اقدامات اٹھائے اورمتاثرین کی مالی داد رسی کرتے ہوئے سیلاب زدگان کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا عمل تیز کیا جائے۔آفتاب شیرپاؤ نے پارٹی کارکنوں کو بھی سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر لینے کی
ہدایت کی۔
Load/Hide Comments



