سپیکر ڈپٹی سپیکر کے الیکشن میں کہا خفیہ رائے شماری کی خلاف ورزی کی گئی،عطاء تارڑ

لاہور (آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تاریخ میں جب بھی سپیکر ڈپٹی سپیکر کے الیکشن کرائے جاتے ہیں اس وقت خفیہ رائے شماری رکھی جاتی ہے بیورو کریسی میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں، کچھ بیلیٹ پیپر پر سیریل نمبر درج تھاجب بھی کوئی ووٹ ڈالنے جاتا تھا تو سیریل نمبر موجود ہوتا تھا، انھوں نے دھاندلی کی،ہم رات کو عدالت نہیں آئے ہم عدالتوں پر پریشر ڈال کر فیصلے نہیں لینا چاہتے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا خفیہ رائے شماری کی خلاف ورزی کی گئی، الیکشن آئین اور قانون کے مطابق نہیں کرایا گیا، جوڈیشل وزیر اعلیٰ این آر او کے لیے لایا گیا ہے،پرویز الہی سپیکر کے الیکشن نے سیریل لکھا 185 ووٹ کاسٹ ہوئیوزیراعلیٰ رہنے کے لیے 186 ووٹ درکار ہوتے ہیں صرف ایک ووٹ کا فرق ہے حمزہ شہباز نے 192 ووٹ لیے تھیتو ایک ووٹ والا کیسے الیکشن جیت سکتا ہے،چیف جسٹس اسکا نوٹس لییہ فرح گوگی کوریلیف دینے کے لیے ا?ئے ہیں،رانا مشہود نے کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب کالعدم ہوتا ہے ہم نے پینل آف چیرمین کو درخواست بھی دی،پاکستان میں ایک ایسی جماعت ا?گئی ہے جو چور دروازے سے ا?تی ہے،یہ جماعت جھوٹ بھی برے تواتر سے بولتی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ انکو جواب دینے اکا وقت آگیا ہے،اگر پاکستان کو بچانا ہیں تو گوگیوں اور گوگوں کاحساب ہوگا،وفاق میں کوئی غلط تبادلے نہیں ہوئے،پنجاب کی حکومت عوام کو سبسڈی نہیں دے رہی،حکومت کا پیسہ ایم پی اے کو خریدنے میں لگا رہے ہیں، سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہم پنجاب اسمبلی نہیں گجرات اسمبلی کی بات کرتے ہیں،کل انہوں نے اوپن ووٹنگ کروائی،انہوں نیگجرات سے بدمعاش منگوائے۔