لاہور(آن لائن) وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اب پھر سرپرائز کیلئے تیار رہے،، پنجاب میں کامیابی عمران خان کے بیانیے کی جیت ہے۔ ہم نے پنجاب کیغیر قانونی طور پر چھینے گئے مینڈیٹ کو جمہوری انداز میں واپس لیا ہے۔۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ عوام کی حقیقی فتح ہے۔ پنجاب سے فسطائیت کا مکمل خاتمہ ہو گیا عوامی خدمت کا سفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے روکنے کی مذموم کوشش کی گئی۔پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ترقی جعلی مینڈیٹ سے نہیں بلکہ حقیقی مینڈیٹ سے ہوتی ہے۔ ہم نے ہمیشہ آئین اور قانون کا احترام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کو صحیح معنوں میں جمہوری انداز سے چلائیں گے۔اپوزیشن واویلا کرنے کی بجائے عوامی مینڈیٹ کا احترام کریاور آئندہ بھی سرپرائز کیلئے تیار رہے۔
Load/Hide Comments



