ادارے ایک دوسرے کے ساتھ ملکر کام کریں تاکہ ہم آہنگی پیدا ہوسکے،سعد رفیق

لاہو ر (آن لائن) وفاقی وزیر ریلوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جو کام نہیں کرے گا گھر جائے گا، ادارے ایک دوسرے کے ساتھ ملکر کام کریں تاکہ ہم آہنگی پیدا ہوسکے، اگر کوئی ملک ہمارے ساتھ تجارت کر نا چاہتا ہے تو ہمارے ہاں تجارت کے راستے کھلے ہے، امریکہ اور یوکے کی فلائیٹس جلد بحال ہوں گی۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے اپ گریڈیشن کی افتتاحی تقریب سے وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارے ایک دوسرے کے ساتھ ملکر کام کریں تاکہ ہم آہنگی پیدا ہوسکے پی آئی اے اور سول ایوی ایشن میں مطالبات ہی مطالبات ہیں جبکہ کام بہت کم نظر آتا ہے،جو لوگ محنت سے کام کریں گے، انہیں محنت کا پھل تو ملے گا پی آئی اے میں بہتری کی بہت گنجائش ہے جو کام نہیں کرے گا،اس کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں، گزشتہ حکومتوں نے اپنے لوگوں کو بہت نوازا ہے پی آئی اے میں اب ہونے والی بھرتیوں میں میرا کوئی عمل دخل نہیں۔ پی آئی اے کو آئندہ 4سے5 سالوں میں مزید محنت کرنی ہوگی تاکہ پی آئی اے اپنے پیروں پر کھڑا ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ ایئر بسسز کی سیٹیں تبدیل کرنے کیلئے پی آئی اے کو فنڈز مہیا کئے جاچکے ہیں،777بوئنگ طیارہ ایک سال سے گراؤنڈ تھا جو آج فنکشنل ہوجائیگا،سکھر اور ڈیرہ اسماعیل خان ایئر پورٹ کو عالمی معیار کا بنایا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم پوری کوشش کررہے ہیں کہ اپنے انٹر نیشل روٹس کو کھلوائیں،لاہور ایئر پورٹ پر آئندہ 5 سال میں 5ارب کی سرمایہ کاری آئے گی، ہم کوشش کررہے ہیں کہ امریکہ اور یوکے کی فلائیٹس جلد بحال ہوں،وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر ہم میرٹ پر بھرتی کریں گے تو نتیجہ دینا اس کی ذمہ داری ہے، 5ایئر بسوں کی حالت انتہائی خراب ہوچکی ہے جن کی جدید ترین خطوط پر دوبارہ مرمت کی جائے گی جبکہ دو777جہازوں کی بھی نئے سرے سے تزئین وآرائش کی جائے گی جس میں 6سے 8ماہ لگیں گے اور اس کیلئے بھی بہت سی رقوم درکار ہوگی، انہوں نے کہا کہ مزید 4نئے جہاز بھی شامل کئے جارہے ہیں اورپرانے جہازوں کی دیکھ بھال کرکے ان کو قابل استعمال بنایا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تمام ایئر پورٹس پر کسٹم اور ایف آئی اے کے قائم کاؤنٹرزپر مزید اہلکاروں کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں ڈی جی ایف آئی اے سے بات کریں گے تاکہ لوگوں کی مشکل مزید آسان ہو، اے ایس ایف کے مسائل کا بھی اندازہ ہے،انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال انٹر نیشل ایئر پورٹ اہم ایئر پورٹ ہے جو ایئر ٹریفک کے حوالے سے مصروف ایئر پورٹ ہے،حکومت سول ایوی ایشن، پی آئی اے اور ایئر پورٹ ترقی اور اس کو بہتر کرنے کیلئے تمام انفراسٹرکچر کا جائزہ لے رہی ہے علامہ اقبال انٹر نیشل ایئر پورٹ کے مین رن وے کی اپ گریڈیشن سے 380اے ایئر کرافٹ سمیت دیگر بین الاقوامی ایئر ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی یقین دلاتے ہیں کہ ہم سب ملکر سول ایوی ایشن کو مزید بہتر کریں گے اور پرائیویٹ ایئر لائنز کو بھی مزید سہولیات اور مواقع فراہم کریں گے،اس موقع پر وفاقی وزیر شہری ہوابازی خواجہ سعد رفیق کو سیکرٹری سول ایوی ایشن اور ڈی جی سول ایویشن نے یادگاری شیڈل بھی پیش کی۔تقریب میں سیکرٹری سول ایوی ایشن شوکت علی،ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن خاقان مرتضی، ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل عابد لطیف، ایم ڈی نیسپاک ظاہر لطیف،پی آئی اے و سول ایوی ایشن افسران بھی موجود تھے، قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن خاقان مرتضٰی اور ایم ڈی نیسپاک نے مذکورہ رن وے اپ گریڈیشن کے حوالے سے وفاقی وزیر کومکمل بریفنگ دی۔