پیپلز پارٹی حکومت عوام کو بہترین, آرام دہ، سستی سفری سہولت مہیا کرنا چاہتی ہے: شرجیل انعام میمن

کراچی (آن لائن)سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی موجودہ منتخب حکومت عوام کو بہترین, آرام دہ اور سستی سفری سہولت مہیا کرنا چاہتی ہے  اس منصوبے پر پیش رفت شروع ہوچکی ہے – انہوں نے یہ بات جمعہ کو سندھ اسمبلی میں محکمہ  ٹرانسپورٹ سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہی – شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ تبدیل ہوتے رہے ہیں لیکن حکومت ایک ہی رہی ہے۔ بسوں میں معذوروں کیلئے بہت سے اقدامات کئے گئے ہیں۔ ایم ایم اے کے رکن  سید عبد الرشید کے سوالات کے جواب میں -صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی میں جو نئی بسیں آئی ہیں اس میں معذوروں کے لیے سہولت موجود ہیمعذور افراد کا ڈیٹا متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے پاس ہوتا ہے۔ عنقریب ہماری اور بسیں بھی آئیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جتنی بھی نئی سرکاری بسیں آئیں گی ان میں خصوصی افراد کیلیے سیٹیں مختص ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ان بسوں کے کرائے بہت کم ہیں۔کراچی کیلئے بہترین سروس لیکر آئے ہیں۔ نجی بس سروس کو بھی محکمہ ٹرانسپورٹ روٹ پرمٹ جاری کرتا ہے۔ پی ٹی آئی  کے خرم شیر زمان نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کینام پر کراچی والوں کو رلا کر رکھ دیاگیا ہے – کراچی کی سڑکوں پر کھٹارا بسیں چل رہی ہیں – گرین لائن بی آر ٹی ہم نے اپنیدور میں شروع کی  جس پر شرجیل میمن نے کہا کہ گرین لائن میٹرو بس منصوبہ محمد نوازشریف دور کا تھا- انہوں نے بتایا کہ ایدھی اورنج لائن بس منصوبہ اگست میں شروع ہوگا – اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اپنی نشست سے اٹھ کر وضاحت کی کہ گرین لائن بی آرٹی پراجیکٹ میں پیسہ سندھ کا تھا اور پی ایس ڈی پی فنڈ سیگرین لائن بی آر ٹی بنی ہے –  اس موقع پر شرجیل میمن نے کہا کہ ہوسکتا ہیکہ آئندہ ماہ ہم ایسا بس منصوبہ شروع کردیں جس کا ابھی ل اعلان نہیں کیا گیا ہے-